رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے حالیہ دنوں میں چند یورپی ممالک میں قرآن کریم اور مقدسات کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے اسے سامراجیت کی اسلام سے دشمنی کی علامت قرار دے دیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو توہین اور نفرت پھیلانے کی پالیسی کیخلاف مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس حوالے سے رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کا ٹوئٹر پیغام درج ذیل ہے:
"آزادی اظہار کے نعرے کے ساتھ قرآن پاک کی توہین یہ ظاہر کرتی ہے کہ سامراجی حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن پاک ہے۔ سامراجیت کی سازش کے باوجود قرآن روز بروز مقبول ہو رہا ہے اور مستقبل اسلام کا ہے؛ دنیا کے تمام آزادی پسندوں کو مقدسات کی توہین اور نفرت پھیلانے کی گھناؤنی پالیسی کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا"۔