QR codeQR code

ایران کی انسانی حقوق کے بارے میں دوہری پالیسی پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت

30 May 2023 گھنٹہ 16:02

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بارے میں دوہری پالیسی پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ انسانی حقوق کا دہشت گردوں کی حمایت سے کیا تعلق ہے؟


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بارے میں دوہری پالیسی پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ انسانی حقوق کا دہشت گردوں کی حمایت سے کیا تعلق ہے؟

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے نعروں کے باوجود، یہ افسوسناک ہے کہ اس کے کچھ ممبران ان لوگوں کے کالے ریکارڈ سے آنکھیں چراتے ہیں جنہوں نے 17,000 سے زیادہ ایرانی بچوں، خواتین، مردوں، سیاستدانوں اور اراکین پارلیمنٹ کو قتل کیا، جو دہشت گرد تنظیم ایم کے او کے سرغنہ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ نے حال ہی میں دہشت گرد مجاہدین خلق آرگنائزیشن (MKO) کے سرغنہ کی میزبانی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 595192

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/595192/ایران-کی-انسانی-حقوق-کے-بارے-میں-دوہری-پالیسی-پر-یورپی-پارلیمنٹ-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com