ایران کی انسانی حقوق کے بارے میں دوہری پالیسی پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بارے میں دوہری پالیسی پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ انسانی حقوق کا دہشت گردوں کی حمایت سے کیا تعلق ہے؟
شیئرینگ :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بارے میں دوہری پالیسی پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ انسانی حقوق کا دہشت گردوں کی حمایت سے کیا تعلق ہے؟
یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے نعروں کے باوجود، یہ افسوسناک ہے کہ اس کے کچھ ممبران ان لوگوں کے کالے ریکارڈ سے آنکھیں چراتے ہیں جنہوں نے 17,000 سے زیادہ ایرانی بچوں، خواتین، مردوں، سیاستدانوں اور اراکین پارلیمنٹ کو قتل کیا، جو دہشت گرد تنظیم ایم کے او کے سرغنہ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
یورپی پارلیمنٹ نے حال ہی میں دہشت گرد مجاہدین خلق آرگنائزیشن (MKO) کے سرغنہ کی میزبانی کی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...