QR codeQR code

پاکستانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

7 Jul 2023 گھنٹہ 9:03

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ یہ ایوان سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ سوئیڈن حکومت واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔


پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

مذمتی قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ یہ ایوان سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ سوئیڈن حکومت واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یقین دہانی کروائی جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

اس میں کہا گیا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات دوسرے مذاہب کے خلاف واقعات کی طرح ڈیل کیے جائیں۔

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوان مقدس شعائر، کتابوں، شخصیات کی توہین کی مذمت کرتا ہے، ایوان اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنے کےلیے مؤثر پالیسی بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 599356

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/599356/پاکستانی-پارلیمنٹ-کے-اجلاس-میں-سوئیڈن-قرآن-کی-بے-حرمتی-کیخلاف-مذمتی-قرارداد-منظور

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com