تاریخ شائع کریں2023 7 July گھنٹہ 09:03
خبر کا کوڈ : 599356

پاکستانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ یہ ایوان سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ سوئیڈن حکومت واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
پاکستانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

مذمتی قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ یہ ایوان سوئیڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔ سوئیڈن حکومت واقعے میں ملوث شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یقین دہانی کروائی جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

اس میں کہا گیا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات دوسرے مذاہب کے خلاف واقعات کی طرح ڈیل کیے جائیں۔

قرارداد کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ایوان مقدس شعائر، کتابوں، شخصیات کی توہین کی مذمت کرتا ہے، ایوان اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنے کےلیے مؤثر پالیسی بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgny9n3ak9yw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ