QR codeQR code

محمود عباس ترکی میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

25 Jul 2023 گھنٹہ 17:06

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد قاہرہ میں فلسطینی گروپوں کے سیکرٹریوں کے اجلاس کی کامیابی میں محمود عباس اور تحریک فتح کے کردار پر زور دینا اور مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

فتح تحریک نے اعلان کیا کہ محمود عباس ترکی میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

آج (منگل) کو تحریک فتح کے ترجمان "منذر الحایک" نے الغد چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ترکی میں تحریک حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد قاہرہ میں فلسطینی گروپوں کے سیکرٹریوں کے اجلاس کی کامیابی میں محمود عباس اور تحریک فتح کے کردار پر زور دینا اور مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس ایک سرکاری دورے کے دوران پیر کی شام ترکی پہنچ گئے۔

محمود عباس اس دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

فریقین منگل کو ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت اور بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر کا کوڈ: 601506

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/601506/محمود-عباس-ترکی-میں-حماس-کے-رہنماؤں-سے-ملاقات-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com