محمود عباس ترکی میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد قاہرہ میں فلسطینی گروپوں کے سیکرٹریوں کے اجلاس کی کامیابی میں محمود عباس اور تحریک فتح کے کردار پر زور دینا اور مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنا ہے۔
شیئرینگ :
فتح تحریک نے اعلان کیا کہ محمود عباس ترکی میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
آج (منگل) کو تحریک فتح کے ترجمان "منذر الحایک" نے الغد چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ترکی میں تحریک حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد قاہرہ میں فلسطینی گروپوں کے سیکرٹریوں کے اجلاس کی کامیابی میں محمود عباس اور تحریک فتح کے کردار پر زور دینا اور مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس ایک سرکاری دورے کے دوران پیر کی شام ترکی پہنچ گئے۔
محمود عباس اس دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
فریقین منگل کو ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت اور بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...