QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت کے متنازعہ اقدامات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

13 Aug 2023 گھنٹہ 15:55

صیہونی چینل "کان" کے مطابق احتجاج کرنے والے صہیونیوں نے ایک بار پھر متنازعہ عدالتی تبدیلیوں کے بل کی مخالفت کا اعلان کیا اور اس بل کی منظوری کے عمل کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔


غاصب صیہونی حکومت کی انتہاپسند کابینہ اور اس کے متنازعہ اقدامات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور مقبوضہ صیہونی علاقوں میں مسلسل 32ویں ہفتے بھی مظاہرے کئے گئے۔

صیہونی چینل "کان" کے مطابق احتجاج کرنے والے صہیونیوں نے ایک بار پھر متنازعہ عدالتی تبدیلیوں کے بل کی مخالفت کا اعلان کیا اور اس بل کی منظوری کے عمل کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا بل جمہوریت کو شدید دھچکا پہنچائےگا کیونکہ یہ بنیادی قوانین کی منظوری کے عمل پر سپریم کورٹ کی بالادستی کو محدود کرنے کا باعث ہوگا۔

جبکہ نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ بل جمہوریت کو متاثر نہیں کرے گا اور اس کا مقصد عدلیہ، مقننہ  اور مجریہ کے درمیان اختیارات میں توازن پیدا کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 603586

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/603586/غاصب-صیہونی-حکومت-کے-متنازعہ-اقدامات-خلاف-مظاہروں-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com