غاصب صیہونی حکومت کے متنازعہ اقدامات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
صیہونی چینل "کان" کے مطابق احتجاج کرنے والے صہیونیوں نے ایک بار پھر متنازعہ عدالتی تبدیلیوں کے بل کی مخالفت کا اعلان کیا اور اس بل کی منظوری کے عمل کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
شیئرینگ :
غاصب صیہونی حکومت کی انتہاپسند کابینہ اور اس کے متنازعہ اقدامات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور مقبوضہ صیہونی علاقوں میں مسلسل 32ویں ہفتے بھی مظاہرے کئے گئے۔
صیہونی چینل "کان" کے مطابق احتجاج کرنے والے صہیونیوں نے ایک بار پھر متنازعہ عدالتی تبدیلیوں کے بل کی مخالفت کا اعلان کیا اور اس بل کی منظوری کے عمل کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا بل جمہوریت کو شدید دھچکا پہنچائےگا کیونکہ یہ بنیادی قوانین کی منظوری کے عمل پر سپریم کورٹ کی بالادستی کو محدود کرنے کا باعث ہوگا۔
جبکہ نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ بل جمہوریت کو متاثر نہیں کرے گا اور اس کا مقصد عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے درمیان اختیارات میں توازن پیدا کرنا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...