QR codeQR code

صدر ایران کا شاہ چراغ کے روضہ اقدس پر دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

14 Aug 2023 گھنٹہ 9:17

صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس  سانحے کے سیکورٹی معاملات کا فوری اور تندھی کے ساتھ جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔


 شاہ چراغ کے روضہ اقدس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد، صدر مملکت نے وزیر داخلہ اور صوبہ فارس کے گورنر سے فون پر بات چیت کی اور زخمیوں کے علاج کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

صدر ایران نے مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔   

صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس  سانحے کے سیکورٹی معاملات کا فوری اور تندھی کے ساتھ جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔

انہوں  نے اس جرم میں ملوث تمام عوامل کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔

صدر ایران نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور فارس کے گورنر کو ہدایت کی وہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب دہشت گردوں کے حملے میں روضہ شاہ چراغ کا ایک خدام شہید اور زائرین سمیت 8 زخمی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 603636

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/603636/صدر-ایران-کا-شاہ-چراغ-کے-روضہ-اقدس-پر-دہشت-گردانہ-حملے-مجرموں-خلاف-قانونی-کارروائی-حکم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com