تاریخ شائع کریں2023 14 August گھنٹہ 09:17
خبر کا کوڈ : 603636

صدر ایران کا شاہ چراغ کے روضہ اقدس پر دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس  سانحے کے سیکورٹی معاملات کا فوری اور تندھی کے ساتھ جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔
صدر ایران کا شاہ چراغ کے روضہ اقدس پر دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم
 شاہ چراغ کے روضہ اقدس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد، صدر مملکت نے وزیر داخلہ اور صوبہ فارس کے گورنر سے فون پر بات چیت کی اور زخمیوں کے علاج کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

صدر ایران نے مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔   

صدر نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ اس  سانحے کے سیکورٹی معاملات کا فوری اور تندھی کے ساتھ جائزہ لیں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔

انہوں  نے اس جرم میں ملوث تمام عوامل کی نشاندہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔

صدر ایران نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور فارس کے گورنر کو ہدایت کی وہ زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شب دہشت گردوں کے حملے میں روضہ شاہ چراغ کا ایک خدام شہید اور زائرین سمیت 8 زخمی ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdcdss099yt0z96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ