QR codeQR code

حقائق کو واضح کرنا اور تعلقات کو مضبوط بنانا ایجنڈے میں شامل ہے

18 Sep 2023 گھنٹہ 15:44

 صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی  نے کہا کہ وہ اس دورے میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکات کے لئے آنے والے سربراہان مملکت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


صدر سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک روانگی سے قبل کہا ہے کہ وہ اپنے اس دورے میں حقائق کے بیان میں عوام کی ترجمانی کریں گے اور ان کے اس سفر سے ایران کے بین الاقوامی روابط کی تقویت ہوگی ۔

 صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی  نے کہا کہ وہ اس دورے میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکات کے لئے آنے والے سربراہان مملکت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سید ابراہیم رئیسی نے بتایا کہ وہ نیویارک میں ابلاغیاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں اور نامہ ںگاروں کے ساتھ نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف بیان کریں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ بعض سیاستدانوں کے سابھ بھی ان کی میٹنگیں ہوں گی۔

 انھوں نے کہا  کہ امید ہے کہ اس دورے میں اپنے عوام کی ترجمانی اور مختلف  موضوعات اور مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کرنے   میں کامیاب رہیں گے اور ان کے اس دورے سے  ایران کے بین الاقوامی روابط کی تقویت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 607335

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/607335/حقائق-کو-واضح-کرنا-اور-تعلقات-مضبوط-بنانا-ایجنڈے-میں-شامل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com