تاریخ شائع کریں2023 18 September گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 607335

حقائق کو واضح کرنا اور تعلقات کو مضبوط بنانا ایجنڈے میں شامل ہے

 صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی  نے کہا کہ وہ اس دورے میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکات کے لئے آنے والے سربراہان مملکت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
حقائق کو واضح کرنا اور تعلقات کو مضبوط بنانا ایجنڈے میں شامل ہے
صدر سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک روانگی سے قبل کہا ہے کہ وہ اپنے اس دورے میں حقائق کے بیان میں عوام کی ترجمانی کریں گے اور ان کے اس سفر سے ایران کے بین الاقوامی روابط کی تقویت ہوگی ۔

 صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی  نے کہا کہ وہ اس دورے میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکات کے لئے آنے والے سربراہان مملکت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سید ابراہیم رئیسی نے بتایا کہ وہ نیویارک میں ابلاغیاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں اور نامہ ںگاروں کے ساتھ نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف بیان کریں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ بعض سیاستدانوں کے سابھ بھی ان کی میٹنگیں ہوں گی۔

 انھوں نے کہا  کہ امید ہے کہ اس دورے میں اپنے عوام کی ترجمانی اور مختلف  موضوعات اور مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کرنے   میں کامیاب رہیں گے اور ان کے اس دورے سے  ایران کے بین الاقوامی روابط کی تقویت ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcds509kyt0zs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ