QR codeQR code

آج بشریت کا سب سے بڑا مسئلہ دین کی طرف عدم توجہ ہے

25 Sep 2023 گھنٹہ 16:16

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: بعض افراد روشن فکری کے نام سے دین کو اس قدر نیچے لے آتے ہیں کہ دین ایک بے خاصیت چیز نظر آنے لگتی ہے جبکہ بعض افراد دین کا کرخت چہرہ پیش کرتے اور بعض خدا کی رحمت کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں کہ خدا کے عذاب کو باور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔


مشہد مقدس میں مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج بشریت کا سب سے بڑا مسئلہ دین کی طرف عدم توجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم طلاب کو کوئی بھی بات کرتے وقت متوجہ رہنا چاہیے کہ ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ دین ہے یا نہیں ہے؟!۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: بعض افراد روشن فکری کے نام سے دین کو اس قدر نیچے لے آتے ہیں کہ دین ایک بے خاصیت چیز نظر آنے لگتی ہے جبکہ بعض افراد دین کا کرخت چہرہ پیش کرتے اور بعض خدا کی رحمت کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں کہ خدا کے عذاب کو باور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا:یہ سب باتیں دین کی تحریف کے زمرے میں آتی ہیں۔

مرکز فقہی ائمہ اطہار کے سربراہ نے کہا: ولایت و امامت دین کی اساس و بنیاد ہے اور انقلاب اسلامی کا ہدف دین کا اجراء ہے۔


خبر کا کوڈ: 608172

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/608172/آج-بشریت-کا-سب-سے-بڑا-مسئلہ-دین-کی-طرف-عدم-توجہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com