آج بشریت کا سب سے بڑا مسئلہ دین کی طرف عدم توجہ ہے
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: بعض افراد روشن فکری کے نام سے دین کو اس قدر نیچے لے آتے ہیں کہ دین ایک بے خاصیت چیز نظر آنے لگتی ہے جبکہ بعض افراد دین کا کرخت چہرہ پیش کرتے اور بعض خدا کی رحمت کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں کہ خدا کے عذاب کو باور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
شیئرینگ :
مشہد مقدس میں مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج بشریت کا سب سے بڑا مسئلہ دین کی طرف عدم توجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہم طلاب کو کوئی بھی بات کرتے وقت متوجہ رہنا چاہیے کہ ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ دین ہے یا نہیں ہے؟!۔
آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہا: بعض افراد روشن فکری کے نام سے دین کو اس قدر نیچے لے آتے ہیں کہ دین ایک بے خاصیت چیز نظر آنے لگتی ہے جبکہ بعض افراد دین کا کرخت چہرہ پیش کرتے اور بعض خدا کی رحمت کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں کہ خدا کے عذاب کو باور کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا:یہ سب باتیں دین کی تحریف کے زمرے میں آتی ہیں۔
مرکز فقہی ائمہ اطہار کے سربراہ نے کہا: ولایت و امامت دین کی اساس و بنیاد ہے اور انقلاب اسلامی کا ہدف دین کا اجراء ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...