QR codeQR code

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی قرارداد

15 Mar 2024 گھنٹہ 16:09

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں سیز فائر کے لیے حکومت عالمی برادری پر زور دے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 6 اراکین سے حلف لیا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 75 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 628350

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628350/پاکستان-کی-قومی-اسمبلی-کے-اجلاس-میں-فلسطین-اسرائیلی-جارحیت-مذمت-قرارداد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com