پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی قرارداد
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
شیئرینگ :
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں سیز فائر کے لیے حکومت عالمی برادری پر زور دے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے 6 اراکین سے حلف لیا۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 75 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت اور اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...