QR codeQR code

بین الاقوامی عدالت غزہ کی پٹی میں سہولت کاری کے بارے میں جرمنی کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گی

16 Mar 2024 گھنٹہ 15:01

اپنی شکایت میں، نکاراگوا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا کہ وہ ایک عارضی حکم نامہ جاری کرکے جرمنی کو اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا پابند بنائے۔


 بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ وہ 8 اور 9 اپریل کو غزہ کی پٹی میں نسل کشی میں سہولت کاری بارے میں جرمنی کے خلاف نکاراگوا کی شکایت کی سماعت کرے گی۔

نکاراگوا نے صیہونی حکومت کی مالی اور فوجی مدد کرنے، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیناں انروا کی مالی امداد بند کرنے اور نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر عالمی عدالت انصاف میں جرمنی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

اپنی شکایت میں، نکاراگوا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا کہ وہ ایک عارضی حکم نامہ جاری کرکے جرمنی کو اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا پابند بنائے۔

نکاراگوا نے دلیل دی ہے کہ جرمنی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کنونشن (1948) اور جنیوا کنونشن برائے جنگی قوانین (1949) کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی پر صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت جمع کرائی تھی۔


خبر کا کوڈ: 628486

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628486/بین-الاقوامی-عدالت-غزہ-کی-پٹی-میں-سہولت-کاری-کے-بارے-جرمنی-خلاف-درخواست-سماعت-کرے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com