تاریخ شائع کریں2024 16 March گھنٹہ 15:01
خبر کا کوڈ : 628486

بین الاقوامی عدالت غزہ کی پٹی میں سہولت کاری کے بارے میں جرمنی کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گی

اپنی شکایت میں، نکاراگوا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا کہ وہ ایک عارضی حکم نامہ جاری کرکے جرمنی کو اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا پابند بنائے۔
بین الاقوامی عدالت غزہ کی پٹی میں سہولت کاری کے بارے میں جرمنی کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گی
 بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ وہ 8 اور 9 اپریل کو غزہ کی پٹی میں نسل کشی میں سہولت کاری بارے میں جرمنی کے خلاف نکاراگوا کی شکایت کی سماعت کرے گی۔

نکاراگوا نے صیہونی حکومت کی مالی اور فوجی مدد کرنے، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیناں انروا کی مالی امداد بند کرنے اور نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر عالمی عدالت انصاف میں جرمنی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

اپنی شکایت میں، نکاراگوا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا کہ وہ ایک عارضی حکم نامہ جاری کرکے جرمنی کو اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا پابند بنائے۔

نکاراگوا نے دلیل دی ہے کہ جرمنی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی کنونشن (1948) اور جنیوا کنونشن برائے جنگی قوانین (1949) کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی پر صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت جمع کرائی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcdjj099yt0xo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ