QR codeQR code

نائجیر نے امریکہ کے ساتھ 2012 میں ہونے والے دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا

17 Mar 2024 گھنٹہ 15:59

افریقہ میں امریکی رسوائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ نائجیر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 12 سالہ دفاعی معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔


ملک کی نگران کونسل نے امریکہ کے ساتھ 2012 میں ہونے والے دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا ہے۔

افریقہ میں امریکی رسوائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ نائجیر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 12 سالہ دفاعی معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اعلی سطحی وفد کے تین روزہ دورے کے بعد نائجیر کی نگران کونسل نے واشنگٹن کے ساتھ 2012 میں ہونے والا دفاعی معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔

روسیا الیوم نے مزید کہا ہے کہ نگران کونسل نے اس اقدام کو ملکی دفاع اور حفاظت کو یقینی بنانے کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیر میں امریکی افواج کی موجودگی غیر قانونی اور ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

کونسل کے ترجمان آمادہ عبدالرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے قومی مفادات کی خاطر ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کے بارے میں ہونے والا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 628631

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628631/نائجیر-نے-امریکہ-کے-ساتھ-2012-میں-ہونے-والے-دفاعی-معاہدوں-کو-یکطرفہ-طور-پر-منسوخ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com