تاریخ شائع کریں2024 17 March گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 628631

نائجیر نے امریکہ کے ساتھ 2012 میں ہونے والے دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا

افریقہ میں امریکی رسوائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ نائجیر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 12 سالہ دفاعی معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔
نائجیر نے امریکہ کے ساتھ 2012 میں ہونے والے دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا
ملک کی نگران کونسل نے امریکہ کے ساتھ 2012 میں ہونے والے دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا ہے۔

افریقہ میں امریکی رسوائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ نائجیر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 12 سالہ دفاعی معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اعلی سطحی وفد کے تین روزہ دورے کے بعد نائجیر کی نگران کونسل نے واشنگٹن کے ساتھ 2012 میں ہونے والا دفاعی معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔

روسیا الیوم نے مزید کہا ہے کہ نگران کونسل نے اس اقدام کو ملکی دفاع اور حفاظت کو یقینی بنانے کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیر میں امریکی افواج کی موجودگی غیر قانونی اور ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

کونسل کے ترجمان آمادہ عبدالرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے قومی مفادات کی خاطر ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کے بارے میں ہونے والا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmcdvyw6d0va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ