QR codeQR code

ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اور صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو

20 Mar 2024 گھنٹہ 16:08

صدر سید ابراہیم رئيسی نے  اس ٹیلی فونی گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ روس کی نئي حکومت، ایران و روس کے درمیان تعمیری تعاون کے پہلے سے زيادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کی سمت کام کرے گی۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے روسی فیڈریشن سے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو میں، روسی عوام کی جانب سے دوبارہ ان پر اعتماد اور ایک بار پھر سے روس کا صدر بننے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر سید ابراہیم رئيسی نے  اس ٹیلی فونی گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ روس کی نئي حکومت، ایران و روس کے درمیان تعمیری تعاون کے پہلے سے زيادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کی سمت کام کرے گی۔

صدر ایران نے شنگھائي تعاون تنظيم و برکس جیسی علاقائي تنظيموں میں ایران و روس کی رکنیت اور اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں کا ذکر کیا اور رشت -آستارا ریلوے پروجیکٹ سمیت  دونوں ملکوں کے مشترکہ پروجیکٹوں پر عمل در آمد کو دونوں ہی ملکوں کے لئے اہم قرر دیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی صدر ایران کے تحریری و زبانی پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہيں ماہ رمضان اور نئے ہجری شمسی سال کی مبارک باد پیش کی۔

ولادیمیر پوتین نے برکس اور شنگھائي تعاون تنظيم میں ایران و روس کی موجودگي کو باہمی تعاون میں فروغ کا سنہری موقع قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 628966

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/628966/ایران-کے-صدر-سید-ابراہیم-رئيسی-اور-ولادیمیر-پوتین-درمیان-ٹیلی-فونی-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com