ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اور صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو
صدر سید ابراہیم رئيسی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ روس کی نئي حکومت، ایران و روس کے درمیان تعمیری تعاون کے پہلے سے زيادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کی سمت کام کرے گی۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے روسی فیڈریشن سے صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فونی گفتگو میں، روسی عوام کی جانب سے دوبارہ ان پر اعتماد اور ایک بار پھر سے روس کا صدر بننے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر سید ابراہیم رئيسی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ روس کی نئي حکومت، ایران و روس کے درمیان تعمیری تعاون کے پہلے سے زيادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کی سمت کام کرے گی۔
صدر ایران نے شنگھائي تعاون تنظيم و برکس جیسی علاقائي تنظيموں میں ایران و روس کی رکنیت اور اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں کا ذکر کیا اور رشت -آستارا ریلوے پروجیکٹ سمیت دونوں ملکوں کے مشترکہ پروجیکٹوں پر عمل در آمد کو دونوں ہی ملکوں کے لئے اہم قرر دیا۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی صدر ایران کے تحریری و زبانی پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہيں ماہ رمضان اور نئے ہجری شمسی سال کی مبارک باد پیش کی۔
ولادیمیر پوتین نے برکس اور شنگھائي تعاون تنظيم میں ایران و روس کی موجودگي کو باہمی تعاون میں فروغ کا سنہری موقع قرار دیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...