QR codeQR code

اسلام ستیزی کی ایک اور کڑی:

فرانس کے کرکسن شھر میں مسلمانوں کے قبرستانوں کی بے حرمتی

تنا(TNA)کشمیر

20 Sep 2011 گھنٹہ 9:00

18 ستمبر کو موصولہ خبر کے مطابق فرانس کے شھر کرکسن میں مسلمانوں کے قبرستانوں کی بے حرمتی کی گئی ہے۔


تقریب نیوز (TNA):
رپورٹ کے مطابق کرکسن شہر کے سینٹ میشل قبرستان کا چوکیدار جب قبرستان کا دروازہ بند کرنے جا رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ مسلمانوں کی قبروں پر نازیوں کے نسل پرست نعرے لکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹ میشل قبرستان کے ایک حصے میں پہلے عالمی جنگ میں مارے گئے مسلمانوں کی قبریں ہیں جنہیں اسلام ستیزی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

شہر کے اٹارنی انٹن لروی نے کہا ہے کہ: قبروں پر نشانات حقیقت میں نسل پرست شعار ہیں ملزموں کو پکڑنے اور ان پر قانوی کاروائی کرنے کا کام انجام دیا جائے گا۔

سفیر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس غیر انسانی حرکت کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے اور کیس کی تحقیقات کا کام کرکسن تھانے کو سونپ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 63765

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/63765/فرانس-کے-کرکسن-شھر-میں-مسلمانوں-قبرستانوں-کی-بے-حرمتی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com