تقریب نیوز (TNA):
رپورٹ کے مطابق کرکسن شہر کے سینٹ میشل قبرستان کا چوکیدار جب قبرستان کا دروازہ بند کرنے جا رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ مسلمانوں کی قبروں پر نازیوں کے نسل پرست نعرے لکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سینٹ میشل قبرستان کے ایک حصے میں پہلے عالمی جنگ میں مارے گئے مسلمانوں کی قبریں ہیں جنہیں اسلام ستیزی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
شہر کے اٹارنی انٹن لروی نے کہا ہے کہ: قبروں پر نشانات حقیقت میں نسل پرست شعار ہیں ملزموں کو پکڑنے اور ان پر قانوی کاروائی کرنے کا کام انجام دیا جائے گا۔
سفیر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس غیر انسانی حرکت کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے اور کیس کی تحقیقات کا کام کرکسن تھانے کو سونپ دیا گیا ہے۔