QR codeQR code

غزہ میں درپیش انسانی المیے سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کو کھول جائے

1 Jul 2024 گھنٹہ 14:52

غزہ میں صہیونی حملوں اور انسانی امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ شہر میں بھوک اور قطحی راج کررہی ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔


فلسطینی ہلال احمر نے غزہ میں درپیش انسانی المیے سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کو کھولنے کی اپیل کی ہے۔

غزہ میں صہیونی حملوں اور انسانی امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ شہر میں بھوک اور قطحی راج کررہی ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔

غزہ کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر فلسطینی ہلال احمر نے اپیل کی ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔

تنظیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شہری غذائی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ امدادی اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز وقفے وقفے سے حملے کرکے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641102

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641102/غزہ-میں-درپیش-انسانی-المیے-سے-بچنے-کے-لئے-رفح-گزرگاہ-کو-کھول-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com