تاریخ شائع کریں2024 1 July گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 641102

غزہ میں درپیش انسانی المیے سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کو کھول جائے

غزہ میں صہیونی حملوں اور انسانی امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ شہر میں بھوک اور قطحی راج کررہی ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔
غزہ میں درپیش انسانی المیے سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کو کھول جائے
فلسطینی ہلال احمر نے غزہ میں درپیش انسانی المیے سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کو کھولنے کی اپیل کی ہے۔

غزہ میں صہیونی حملوں اور انسانی امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ شہر میں بھوک اور قطحی راج کررہی ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔

غزہ کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر فلسطینی ہلال احمر نے اپیل کی ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔

تنظیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شہری غذائی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ امدادی اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز وقفے وقفے سے حملے کرکے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdzf09xyt0of6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ