QR codeQR code

صہیونی حکومت دفاعی اور سیاسی طور پر کمزور ہوگئی

1 Jul 2024 گھنٹہ 22:38

صہیونی اپوزیشن پارٹی کے رہنما یائیر لاپیڈ نے غزہ میں کمزور کارکردگی دکھانے پر نتن یاہو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


صہیونی اپوزیشن رہنما لاپیڈ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت دفاعی اور سیاسی طور پر کمزور ہوگئی ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔

صہیونی اپوزیشن پارٹی کے رہنما یائیر لاپیڈ نے غزہ میں کمزور کارکردگی دکھانے پر نتن یاہو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن پارٹی کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو سیاسی اور دفاعی لحاظ سے اپنی حیثیت بحال کرنے میں کم از کم دو سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔

لاپیڈ نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ کی وجہ سے اسرائیلی فوج کمزور اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی کی سیاسی حیثیت ضعیف ہوگئی ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 641143

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641143/صہیونی-حکومت-دفاعی-اور-سیاسی-طور-پر-کمزور-ہوگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com