تاریخ شائع کریں2024 1 July گھنٹہ 22:38
خبر کا کوڈ : 641143

صہیونی حکومت دفاعی اور سیاسی طور پر کمزور ہوگئی

صہیونی اپوزیشن پارٹی کے رہنما یائیر لاپیڈ نے غزہ میں کمزور کارکردگی دکھانے پر نتن یاہو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی حکومت دفاعی اور سیاسی طور پر کمزور ہوگئی
صہیونی اپوزیشن رہنما لاپیڈ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت دفاعی اور سیاسی طور پر کمزور ہوگئی ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔

صہیونی اپوزیشن پارٹی کے رہنما یائیر لاپیڈ نے غزہ میں کمزور کارکردگی دکھانے پر نتن یاہو حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن پارٹی کے سربراہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو سیاسی اور دفاعی لحاظ سے اپنی حیثیت بحال کرنے میں کم از کم دو سال لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔

لاپیڈ نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ کی وجہ سے اسرائیلی فوج کمزور اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی کی سیاسی حیثیت ضعیف ہوگئی ہے لہذا غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5zaqpt1a5z2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ