QR codeQR code

صیہونی تباہ حال معیشت کو ایک اور بڑا دھچکا،پنشنرز کے 133 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم غائب

2 Jul 2024 گھنٹہ 17:29

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پنشنرز کے ریزرو فنڈ اکاونٹ سے 800 ملین شیکل (213 ملین ڈالر) سے 500 ملین شیکل (133 ملین ڈالر سے زیادہ) غائب ہو چکے ہیں۔


 غزہ کی پٹی میں مہینوں سے جاری جنگ کے بوجھ تلے جہاں صیہونی حکومت کی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے، وہیں پنشنرز کے سیونگ اکاونٹ سے 133 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم غائب ہونے نے اس تباہ حال معیشت کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پنشنرز کے ریزرو فنڈ اکاونٹ سے 800 ملین شیکل (213 ملین ڈالر) سے 500 ملین شیکل (133 ملین ڈالر سے زیادہ) غائب ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے 105,000 صہیونیوں کو اپنا یہ چوری شدہ پیسہ ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کیس (جسے سلائس کہا جاتا ہے) میں مدعی کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنیوں نے ان سے قرض لیا اور اعلان کیا کہ وہ قرض کی رقم ریزرو فنڈز میں جمع کرائیں گے، مگر فی الحال ان فنڈز میں کوئی رقم نہیں ہے۔

اگرچہ کمپنی (سلائس) کے پاس صرف 500 ملین شیکل کے ذخائر میں مسائل کا سامنا ہے، مگر اس کمپنی کے تمام اثاثے 6 ماہ سے منجمد کر دیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641250

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641250/صیہونی-تباہ-حال-معیشت-کو-ایک-اور-بڑا-دھچکا-پنشنرز-کے-133-ملین-ڈالر-سے-زیادہ-کی-رقم-غائب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com