تاریخ شائع کریں2024 2 July گھنٹہ 17:29
خبر کا کوڈ : 641250

صیہونی تباہ حال معیشت کو ایک اور بڑا دھچکا،پنشنرز کے 133 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم غائب

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پنشنرز کے ریزرو فنڈ اکاونٹ سے 800 ملین شیکل (213 ملین ڈالر) سے 500 ملین شیکل (133 ملین ڈالر سے زیادہ) غائب ہو چکے ہیں۔
صیہونی تباہ حال معیشت کو ایک اور بڑا دھچکا،پنشنرز کے 133 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم غائب
 غزہ کی پٹی میں مہینوں سے جاری جنگ کے بوجھ تلے جہاں صیہونی حکومت کی معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے، وہیں پنشنرز کے سیونگ اکاونٹ سے 133 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم غائب ہونے نے اس تباہ حال معیشت کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پنشنرز کے ریزرو فنڈ اکاونٹ سے 800 ملین شیکل (213 ملین ڈالر) سے 500 ملین شیکل (133 ملین ڈالر سے زیادہ) غائب ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے 105,000 صہیونیوں کو اپنا یہ چوری شدہ پیسہ ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کیس (جسے سلائس کہا جاتا ہے) میں مدعی کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنیوں نے ان سے قرض لیا اور اعلان کیا کہ وہ قرض کی رقم ریزرو فنڈز میں جمع کرائیں گے، مگر فی الحال ان فنڈز میں کوئی رقم نہیں ہے۔

اگرچہ کمپنی (سلائس) کے پاس صرف 500 ملین شیکل کے ذخائر میں مسائل کا سامنا ہے، مگر اس کمپنی کے تمام اثاثے 6 ماہ سے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchmzn-v23nkid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ