QR codeQR code

ایرانی صدر مملکت نے پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ہمراہ خاتم الانبیاء   کامپلیکس کا دورہ

7 Sep 2024 گھنٹہ 15:03

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج ہفتہ کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی اور خاتم الانبیاء  چھاونی  کے  کمانڈر جنرل عبدالرضا عابد کے ہمراہ اس  چھاونی کا دورہ کیا اور  اس چھاونی کی منصوبوں میں پیشرفت کا قریب سے جائزہ لیا۔


صدر مملکت نے پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ہمراہ خاتم الانبیاء   کامپلیکس کا دورہ کیا۔

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج ہفتہ کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی اور خاتم الانبیاء  چھاونی  کے  کمانڈر جنرل عبدالرضا عابد کے ہمراہ اس  چھاونی کا دورہ کیا اور  اس چھاونی کی منصوبوں میں پیشرفت کا قریب سے جائزہ لیا۔

صدر ایران نے  اس کامپلیکس میں آمد کے بعد شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور خاتم الانبیاء  چھاونی کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

صدر مملکت نے اسی طرح چھاونی کے کنٹرول روم جاکر اس چھاونی کے مختلف منصوبوں کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا اور تازہ صورت حال کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

صدر مسعود پزشکیان نے خاتم الانبیاء چھاونی کے کمانڈروں اور عہدہ داروں سے ملاقات  اوران کی رپورٹيں سننے کے بعد  تعاون کے لئے اس چھاونی کی توانائیوں اور صلاحیتوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔

واضح رہے خاتم الانبیاء چھاونی، ایران کے بڑے بڑے قومی منصوبوں کو مرحلہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے علاوہ ملک کے مختلف اہم شعبوں کے لئے ماہرین اور تجربہ کار عہدہ داروں کی ٹرینںگ کی بھی ذمہ دار ہے۔

اس چھاونی کے ماہرین نے بہت سے شعبوں میں ملک کو غیر ملکی کمپنیوں اور ماہرین سے بے نیاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 648772

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/648772/ایرانی-صدر-مملکت-نے-پاسداران-انقلاب-اسلامی-کے-کمانڈر-ہمراہ-خاتم-الانبیاء-کامپلیکس-کا-دورہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com