تاریخ شائع کریں2024 7 September گھنٹہ 15:03
خبر کا کوڈ : 648772

ایرانی صدر مملکت نے پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ہمراہ خاتم الانبیاء   کامپلیکس کا دورہ

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج ہفتہ کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی اور خاتم الانبیاء  چھاونی  کے  کمانڈر جنرل عبدالرضا عابد کے ہمراہ اس  چھاونی کا دورہ کیا اور  اس چھاونی کی منصوبوں میں پیشرفت کا قریب سے جائزہ لیا۔
ایرانی صدر مملکت نے پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ہمراہ خاتم الانبیاء   کامپلیکس کا دورہ
صدر مملکت نے پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے ہمراہ خاتم الانبیاء   کامپلیکس کا دورہ کیا۔

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج ہفتہ کی صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی اور خاتم الانبیاء  چھاونی  کے  کمانڈر جنرل عبدالرضا عابد کے ہمراہ اس  چھاونی کا دورہ کیا اور  اس چھاونی کی منصوبوں میں پیشرفت کا قریب سے جائزہ لیا۔

صدر ایران نے  اس کامپلیکس میں آمد کے بعد شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور خاتم الانبیاء  چھاونی کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

صدر مملکت نے اسی طرح چھاونی کے کنٹرول روم جاکر اس چھاونی کے مختلف منصوبوں کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا اور تازہ صورت حال کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

صدر مسعود پزشکیان نے خاتم الانبیاء چھاونی کے کمانڈروں اور عہدہ داروں سے ملاقات  اوران کی رپورٹيں سننے کے بعد  تعاون کے لئے اس چھاونی کی توانائیوں اور صلاحیتوں کا خاص طور پر ذکر کیا۔

واضح رہے خاتم الانبیاء چھاونی، ایران کے بڑے بڑے قومی منصوبوں کو مرحلہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے علاوہ ملک کے مختلف اہم شعبوں کے لئے ماہرین اور تجربہ کار عہدہ داروں کی ٹرینںگ کی بھی ذمہ دار ہے۔

اس چھاونی کے ماہرین نے بہت سے شعبوں میں ملک کو غیر ملکی کمپنیوں اور ماہرین سے بے نیاز کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5j09xyt0o56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ