QR codeQR code

غزہ پر گیارہ مہینے سے جاری صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 988 فلسطینی شہید

10 Sep 2024 گھنٹہ 15:56

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے  وحشیانہ حملوں کے تین سو انتالیس دن پورے ہوچکے ہیں۔


غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر گیارہ مہینے سے جاری صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 988 فلسطینی شہید اور 94 ہزار 825 زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے  وحشیانہ حملوں کے تین سو انتالیس دن پورے ہوچکے ہیں۔

 فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 16 شہیدوں کے جنازے اور 64 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

 فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی بتایا ہے کہ  غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں کھانے کی پینے کی اشیا کے ساتھ ہی کسی بھی قسم کا  ایندھن بھی نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔

  فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایمبولنسوں اور ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے طبی مراکزاور ٹراما سنٹرس کے  لئے ضرورت ایندھن بھی ختم ہوگیا ہے اور اس سو سائٹی کی سرگرمیاں بھی رک جانے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 649177

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649177/غزہ-پر-گیارہ-مہینے-سے-جاری-صیہونی-فوج-کے-وحشیانہ-حملوں-میں-40-ہزار-988-فلسطینی-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com