تاریخ شائع کریں2024 10 September گھنٹہ 15:56
خبر کا کوڈ : 649177

غزہ پر گیارہ مہینے سے جاری صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 988 فلسطینی شہید

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے  وحشیانہ حملوں کے تین سو انتالیس دن پورے ہوچکے ہیں۔
غزہ پر گیارہ مہینے سے جاری صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 988 فلسطینی شہید
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر گیارہ مہینے سے جاری صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 40 ہزار 988 فلسطینی شہید اور 94 ہزار 825 زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کی شام ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے  وحشیانہ حملوں کے تین سو انتالیس دن پورے ہوچکے ہیں۔

 فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 16 شہیدوں کے جنازے اور 64 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

 فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی بتایا ہے کہ  غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں کھانے کی پینے کی اشیا کے ساتھ ہی کسی بھی قسم کا  ایندھن بھی نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔

  فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایمبولنسوں اور ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے طبی مراکزاور ٹراما سنٹرس کے  لئے ضرورت ایندھن بھی ختم ہوگیا ہے اور اس سو سائٹی کی سرگرمیاں بھی رک جانے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd5n095yt0of6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ