QR codeQR code

شام کے صوبے حسکہ میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زوردار دھماکہ

23 Sep 2024 گھنٹہ 15:30

رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے الشداد کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔


شام کے صوبے حسکہ میں امریکی غیر قانونی فوجی اڈے الشدادی کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے الشداد کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دھماکے کے حوالے سے ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی نہتے شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کے جارحانہ حملوں کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔

عراقی مقاومت نے اب تک شام میں متعدد مرتبہ امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 651326

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/651326/شام-کے-صوبے-حسکہ-میں-امریکی-فوجی-اڈے-نزدیک-زوردار-دھماکہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com