تاریخ شائع کریں2024 23 September گھنٹہ 15:30
خبر کا کوڈ : 651326

شام کے صوبے حسکہ میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زوردار دھماکہ

رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے الشداد کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
شام کے صوبے حسکہ میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زوردار دھماکہ
شام کے صوبے حسکہ میں امریکی غیر قانونی فوجی اڈے الشدادی کے نزدیک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے میں واقع امریکی فوج کے غیر قانونی اڈے الشداد کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دھماکے کے حوالے سے ابھی تک کسی تنظیم یا گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی نہتے شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کے جارحانہ حملوں کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔

عراقی مقاومت نے اب تک شام میں متعدد مرتبہ امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccisqee2bqp18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ