QR codeQR code

رہبر معظم انقلاب نے سردار حاجی زادہ کو "نشان فتح" سے نواز

6 Oct 2024 گھنٹہ 14:49

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر چیف کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو قومی تمغہ "نشان فتح" عطا کیا۔


رہبر معظم انقلاب نے ملک کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف کو وعدہ صادق آپرشن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ "نشان فتح" سے نوازا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک تقریب کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر چیف کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو قومی تمغہ "نشان فتح" عطا کیا۔

انہیں یہ قومی تمغہ "وعدہ صادق" آپریشن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عطا کیا گیا ہے۔

ایران کا قومی اعزاز "نشان فتح" سپاہ اسلام کو شاندار جنگی کارروائیوں اور آپریشنز کے فاتحین کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔

یہ قومی تمغہ کھجور کے تین پتوں، خرمشہر کی جامع مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم پر مشتمل ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 653000

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/653000/رہبر-معظم-انقلاب-نے-سردار-حاجی-زادہ-کو-نشان-فتح-سے-نواز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com