رہبر معظم انقلاب نے سردار حاجی زادہ کو "نشان فتح" سے نواز
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر چیف کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو قومی تمغہ "نشان فتح" عطا کیا۔
شیئرینگ :
رہبر معظم انقلاب نے ملک کی فضائیہ کے کمانڈر انچیف کو وعدہ صادق آپرشن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ "نشان فتح" سے نوازا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک تقریب کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر چیف کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو قومی تمغہ "نشان فتح" عطا کیا۔
انہیں یہ قومی تمغہ "وعدہ صادق" آپریشن کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عطا کیا گیا ہے۔
ایران کا قومی اعزاز "نشان فتح" سپاہ اسلام کو شاندار جنگی کارروائیوں اور آپریشنز کے فاتحین کی علامت کے طور پر دیا جاتا ہے۔
یہ قومی تمغہ کھجور کے تین پتوں، خرمشہر کی جامع مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم پر مشتمل ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...