QR codeQR code

تیونس اور مراکش میں لاکھوں افراد نے غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

16 Oct 2024 گھنٹہ 19:33

تقریب خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں لاکھوں افراد نے لبنان اور غزہ میں بے گناہ لوگوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔


تیونس اور مراکش میں لاکھوں افراد نے غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں لاکھوں افراد نے لبنان اور غزہ میں بے گناہ لوگوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین لبنان اور غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں سے باز آئے۔

دوسری جانب تیونس میں عوام نے بڑی ریلی نکالی اور لبنان اور غزہ پر صہیونی بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔

شرکاء نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ صہیونی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 654149

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654149/تیونس-اور-مراکش-میں-لاکھوں-افراد-نے-غزہ-لبنان-پر-صہیونی-جارحیت-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com