تیونس اور مراکش میں لاکھوں افراد نے غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تقریب خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں لاکھوں افراد نے لبنان اور غزہ میں بے گناہ لوگوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
شیئرینگ :
تیونس اور مراکش میں لاکھوں افراد نے غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں لاکھوں افراد نے لبنان اور غزہ میں بے گناہ لوگوں پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین لبنان اور غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششوں سے باز آئے۔
دوسری جانب تیونس میں عوام نے بڑی ریلی نکالی اور لبنان اور غزہ پر صہیونی بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔
شرکاء نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ صہیونی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...