QR codeQR code

حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا

21 Oct 2024 گھنٹہ 15:19

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔


حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں جدید ترین ڈرون ہرمس 900 کو تباہ کردیا ہے۔

ڈرون طیارہ لبنانی سرحدوں کے اندر پرواز کررہا تھا اس دوران حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے اودم میں صہیونی فوج کے توپخانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان کے بعد صہیونی ذرائع نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حزب اللہ نے ہرمس 900 طیارے کو کئی مرتبہ تباہ کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 654739

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654739/حزب-اللہ-نے-صہیونی-فوج-کا-جدید-ترین-ڈرون-ہرمس-900-تباہ-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com