تاریخ شائع کریں2024 21 October گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 654739

حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا
حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں جدید ترین ڈرون ہرمس 900 کو تباہ کردیا ہے۔

ڈرون طیارہ لبنانی سرحدوں کے اندر پرواز کررہا تھا اس دوران حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے اودم میں صہیونی فوج کے توپخانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان کے بعد صہیونی ذرائع نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حزب اللہ نے ہرمس 900 طیارے کو کئی مرتبہ تباہ کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdso09nyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ