QR codeQR code

اسرائیلی فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے

23 Oct 2024 گھنٹہ 15:17

مذکورہ اسرائيلی صحافی کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔


صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل کے رپورٹر "نوام امیر" نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے منگل کی رات لبنان سے آنے والے ڈرون کی تلاش کے لیے جتنے طیاروں کو طلب کیا تھا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

مذکورہ اسرائيلی صحافی کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔

 اسرائیلی فوجی ریڈیو نے منگل کی رات فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے آنے والے ڈرون طیارے کی باقیات نہیں ملی ہیں۔

مذکورہ فوجی ذریعے کے مطابق یہ ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک شمالی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل)  پر اڑتا رہا اور ہم اسے روکنے میں ناکام رہے۔

صیہونی فوجی ریڈیو کے مطابق کہ یہ ڈرون حیفہ کے جنوب میں ویکنعام کی فضاؤں میں اوجھل ہوگیا اور پھر کوئي سراغ نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ ڈرون طیارے کے معاملے نے ایک گھنٹے تک صیہونی فوج کو الجھائے رکھا۔


خبر کا کوڈ: 654991

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/654991/اسرائیلی-فضائيہ-ایٹمی-ہتھیاروں-کے-خطرات-حوالے-سے-جنگ-لیے-تیار-نہیں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com