تاریخ شائع کریں2024 23 October گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 654991

اسرائیلی فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے

مذکورہ اسرائيلی صحافی کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔
اسرائیلی فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے
صیہونی حکومت کے 14 ٹی وی چینل کے رپورٹر "نوام امیر" نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے منگل کی رات لبنان سے آنے والے ڈرون کی تلاش کے لیے جتنے طیاروں کو طلب کیا تھا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

مذکورہ اسرائيلی صحافی کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری فضائيہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کے حوالے سے جنگ کے لیے تیار نہیں ہے۔

 اسرائیلی فوجی ریڈیو نے منگل کی رات فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے آنے والے ڈرون طیارے کی باقیات نہیں ملی ہیں۔

مذکورہ فوجی ذریعے کے مطابق یہ ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک شمالی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل)  پر اڑتا رہا اور ہم اسے روکنے میں ناکام رہے۔

صیہونی فوجی ریڈیو کے مطابق کہ یہ ڈرون حیفہ کے جنوب میں ویکنعام کی فضاؤں میں اوجھل ہوگیا اور پھر کوئي سراغ نہیں مل سکا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ ڈرون طیارے کے معاملے نے ایک گھنٹے تک صیہونی فوج کو الجھائے رکھا۔
https://taghribnews.com/vdcdno09fyt0kn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ