QR codeQR code

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت

26 Oct 2024 گھنٹہ 16:20

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چند منٹ پہلے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔


پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چند منٹ پہلے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں جو پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں خطرناک کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 655295

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/655295/پاکستان-کی-وزارت-خارجہ-نے-ایران-کے-خلاف-اسرائیلی-فوجی-جارحیت-شدید-الفاظ-میں-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com