QR codeQR code

صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی سے باضابطہ تعلقات منقطع کر لیے

4 Nov 2024 گھنٹہ 15:00

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ تل ابیب نے اقوام متحدہ کو آفیشلی بتا دیا ہے کہ اس نے UNRWA کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔


صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے باضابطہ تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ تل ابیب نے اقوام متحدہ کو آفیشلی بتا دیا ہے کہ اس نے UNRWA کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے گلعاد اردان نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں اس ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن ان تنظیموں کے ساتھ نہیں جو، ان کی رائے میں، دہشت گردی کی خدمت کرتی ہیں۔

یہ اس وقت ہے جب جرمنی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر مارٹن فریک نے جرمن میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں UNRWA کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ان کاموں کو انجام دینے کے قابل نہیں ہیں جو UNRWA غزہ میں انجام دیتا ہے، جیسے ہنگامی رہائش کے مراکز، اسکولوں اور طبی مراکز کا انتظام کرنا۔


خبر کا کوڈ: 656399

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/656399/صیہونی-حکومت-نے-اقوام-متحدہ-کی-ریلیف-اینڈ-ورکس-ایجنسی-سے-باضابطہ-تعلقات-منقطع-کر-لیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com