صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی سے باضابطہ تعلقات منقطع کر لیے
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ تل ابیب نے اقوام متحدہ کو آفیشلی بتا دیا ہے کہ اس نے UNRWA کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
شیئرینگ :
صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے باضابطہ تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
صیہونی حکومت کے چینل 12 نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ تل ابیب نے اقوام متحدہ کو آفیشلی بتا دیا ہے کہ اس نے UNRWA کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے گلعاد اردان نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں اس ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن ان تنظیموں کے ساتھ نہیں جو، ان کی رائے میں، دہشت گردی کی خدمت کرتی ہیں۔
یہ اس وقت ہے جب جرمنی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر مارٹن فریک نے جرمن میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں UNRWA کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم ان کاموں کو انجام دینے کے قابل نہیں ہیں جو UNRWA غزہ میں انجام دیتا ہے، جیسے ہنگامی رہائش کے مراکز، اسکولوں اور طبی مراکز کا انتظام کرنا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...