QR codeQR code

حزب اللہ کی مقاومت نے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی ناک زمین پر رگڑ دی۔

28 Nov 2024 گھنٹہ 19:13

ہم عظیم فتح اور کامیابی کے اس موقع پر شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین اور مقاومت کے دیگر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی


تقریب خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

جنرل سلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگ بندی صہیونی حکومت کے لئے اسٹریٹیجک اور ہزیمت آمیز شکست ہے۔ لبنان میں جنگ بندی سے غزہ کی جنگ بھی ختم ہوسکتی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ حزب اللہ نے بہادری کے ساتھ مقاومت کرکے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی ناک زمین پر رگڑ کر رکھ دی۔ یہ عظیم کامیابی شہداء کے پاکیزہ خون، لبنانی عوام کے صبر اور مجاہدین کی شجاعت اور جانثاری کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت جنوبی لبنان میں پوری طرح طاقت استعمال کرنے کے باوجود اپنے اہداف کے نزدیک بھی نہ پہنچ سکی۔ یہ جنگ بندی غزہ جنگ کے خاتمے کا مقدمہ بن سکتی ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ ہم عظیم فتح اور کامیابی کے اس موقع پر شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین اور مقاومت کے دیگر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایرانی عوام ہمیشہ کی طرح فلسطینی اور لبنانی مقاومت کے ہمراہ ہیں اور اس مقدس راہ میں کسی قسم کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 658967

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/658967/حزب-اللہ-کی-مقاومت-نے-جنوبی-لبنان-میں-صہیونی-حکومت-ناک-زمین-پر-رگڑ-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com