حزب اللہ کی مقاومت نے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی ناک زمین پر رگڑ دی۔
ہم عظیم فتح اور کامیابی کے اس موقع پر شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین اور مقاومت کے دیگر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
شیئرینگ :
تقریب خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جنرل سلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگ بندی صہیونی حکومت کے لئے اسٹریٹیجک اور ہزیمت آمیز شکست ہے۔ لبنان میں جنگ بندی سے غزہ کی جنگ بھی ختم ہوسکتی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ حزب اللہ نے بہادری کے ساتھ مقاومت کرکے جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی ناک زمین پر رگڑ کر رکھ دی۔ یہ عظیم کامیابی شہداء کے پاکیزہ خون، لبنانی عوام کے صبر اور مجاہدین کی شجاعت اور جانثاری کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت جنوبی لبنان میں پوری طرح طاقت استعمال کرنے کے باوجود اپنے اہداف کے نزدیک بھی نہ پہنچ سکی۔ یہ جنگ بندی غزہ جنگ کے خاتمے کا مقدمہ بن سکتی ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ ہم عظیم فتح اور کامیابی کے اس موقع پر شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین اور مقاومت کے دیگر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ایرانی عوام ہمیشہ کی طرح فلسطینی اور لبنانی مقاومت کے ہمراہ ہیں اور اس مقدس راہ میں کسی قسم کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...